شاہ رخ خان کتنے پڑھے لکھے ہیں؟ جانیے

شاہ رخ خان کتنے پڑھے لکھے ہیں؟ جانیے

شاہ رخ خان کا شمار ہونہار طالب علموں میں ہوتاتھا
شاہ رخ خان کتنے پڑھے لکھے ہیں؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

24 Sep 2024

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے انکے دنیا بھر میں موجود مداح جاننا چاہتے ہیں۔

کنگ خان کی نجی زندگی ہو، جائیداد لالچ یا پھر کوئی نئی فلم پرستاروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ جانیں۔

اب شاہ رخ خان کی تعلیم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں اور بتایا گیا ہے کہ انکے پاس کتنی ڈگریاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے ابتدائی تعلیم نئی دہلی میں واقع سینٹ کولمبس سے حاصل کی اور پھر یہیں سے 80٪ فیصد امتیازی نمبروں سے انٹر میں کامیابی حاصل کی۔

اس کے بعد کنگ خان نے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر ماسٹرز کی ڈگر کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا تاہم وہ پڑھائی جاتی نہ رکھ سکے اور سارا فوکس اداکاری پر لگائے رکھا۔

 اس کے بعد شاہ رخ ہو ںریڈ فورڈ شائر یونیورسٹی نے آرٹس اور کلچر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملی۔ اس کے بعد، کنگ خان دنیا کے پہلے انٹرنیشنل اداکار بنے جنہیں ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کا خطاب ملا۔

پھر سال 2015 میں بادشاہ کو یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے ہونورس کوسا میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی جبکہ سال 2019 میں یونیورسٹی آف لا نے شاہ رخ خان کو ‘فلانتھروپی’ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!