’شرم آنی چاہیے‘ بھارتی جارحیت پر پاکستانی شوبز شخصیات کا ردعمل

’شرم آنی چاہیے‘ بھارتی جارحیت پر پاکستانی شوبز شخصیات کا ردعمل

ماہرہ خان، منیب بٹ سمیت دیگر نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے
’شرم آنی چاہیے‘ بھارتی جارحیت پر پاکستانی شوبز شخصیات کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

7 May 2025

بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی جانے والی جارحیت کے بعد شوبز فنکار بھی خاموش نہ رہ سکے۔

بھارت نے گزشتہ شب پاکستان پر 24 حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 عام شہری بشمول بچے اور خواتین شہید ہوئے ہیں۔

بھارت نے چار مساجد کو نشانہ بنایا جبکہ ایک ہائیڈر پاور پلانٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔

جواب میں پاکستان نے بھارتی ہیڈ کوارٹر، چیک پوسٹوں اور طیاروں کو نشانہ بناکر بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے۔

شوبز ستاروں کا ردعمل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس جارحیت پر شرم آنی چاہیے۔

معروف اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے اشتعال جارحیت کا مضبوطی سے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کی فرقہ پرست بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی شہریوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جبکہ پاکستانی عوام عام بھارتیوں کے خلاف کوئی منفی جذبات نہیں رکھتے۔

منیب بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے، لیکن اس کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں۔

اداکار نے پاکستانی افواج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی قوتیں ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے سرحد پار کی جانے والی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے حملے کو بزدلانہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے اس اقدام اور جارحیت پر شرم آنی چاہیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!