5 hours ago
شوٹنگ میں مصروف اداکار کی پراسرار موت، انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی
اداکار شوٹنگ کیلیے سیٹ پر نہیں آئے، گھر جاکر دیکھا تو وہ مردہ حالت میں تھے
ویب ڈیسک
|
21 Jan 2025
شوٹنگ میں مصروف بھارت کے 44 سالہ اداکار یوگیش مہاجن چل کی پُراسرار موت اور لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ان دنوں ایک سیریل شیو شکتی میں مرکزی کردار ادا کررہے تھے اور انہیں پیر کے روز شوٹنگ کیلیے سیٹ پر پہنچنا تھا تاہم وہ نہیں پہنچ سکے۔
اداکار کے سیٹ پر نہ آنے اور فون ریسیو نہ کرنے پر ٹیم ممبران گھر پہنچے جہاں پر دروازہ بجاتے بجاتے تھک گئے پھر دیوار پھلانگ کر اندر گئے تو یوگیش کی لاش کمرے میں پڑی ہوئی تھی۔
اداکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کے باعث ان کی موت کی تصدیق کی۔ اچانک انتقال پر ڈرامہ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔
Comments
0 comment