سلمیٰ حسن اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کیوں رو پڑیں؟
Webdesk
|
11 Dec 2024
کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ سلمیٰ حسن اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے حالیہ ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور دوبارہ شادی نا کرنے کی وجہ پر کھل گفتگو کی۔
سلمہ حسن نے بتایا کہ انہوں نے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے طلاق کے بعد اپنی زندگی اپنی بیٹی فاطمہ کے لئے وقف کر دی ہے اور وہ اس کے علاوہ کسی دوسرے رشتے میں نہیں رہنا چاہتیں۔
سلمیٰ نے پروگرام میں وضاحت دی کہ طلاق کے بعد عورت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر دوسری شادی کے بارے میں سوچا بھی جا سکتی ہے، مگر اعتماد اور احساسات کی بحالی میں وقت لگتا ہے جس سے پہلے شادی نہ کرنا بہتر ہے۔
اداکارہ بیٹی اور دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے پہلی ترجیح ان کی بیٹی ہے، اسلئے وہ کسی نئے رشتے میں نہیں رہ سکیں تاکہ اپنی بیٹی کو مکمل توجہ دی سکیں۔
یاد رہے کہ سلمیٰ اپنے کیرئیر کی شروعات کے دنوں میں اظفر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم 2012 میں اس جوڑے نے راہیں جدا کرلیں تھیں ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
Comments
0 comment