صنم ماروی نے چوتھی شادی کرلی
Webdesk
|
8 Sep 2024
لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے، ساتھ ہی اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حال ہی میں صنم ماروی نے بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی طلاق اور بچوں سے متعلق کھل کر بات کی۔
گلوکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر میں نے شوہر سے خلع مانگ لی۔
گلوکارہ نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔
یاد رہے کہ صنم ماروی اس سے قبل تین شادیاں کرچکی ہیں اور ان کی تینوں شادیاں کسی نہ کسی وجہ سے ناکام ثابت ہوئیں۔
Comments
0 comment