سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر نے سب بتا دیا

سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر نے سب بتا دیا

سیف علی خان کو دو گہرے زخم آئے تھے
سیف علی خان آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر نے سب بتا دیا

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے اصل صورت حال سے آگاہ کردیا۔

لیلا وتی اسپتال کے ڈاکٹر نتن وانگے نے بتایا کہ سیف علی خان کا آپریشن کامیاب رہا اور صحت میں بہتری آرہی ہے۔

ڈاکٹر نتن دانگے نے بتایا کہ اداکار خان کو دو گہرے زخم لگے ہیں اور ان کا نیورو سرجری اور پلاسٹک سرجری بھی کی گئی۔ اداکار کی حالت مستحکم ہے اور ان کی پیشرفت کا جائزہ 24 گھنٹوں بعد لیا جائے گا۔

نیورو سرجن نے مزید کہا کہ اگرچہ اداکار کی چوٹیں سنگین تھیں، لیکن اب ان کی زندگی کو خطرہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سیف علی خان کو طبیعت میں بہتری کے باوجود آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے اور وہ گلے چوبیس گھنٹوں تک ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔

سیف علی خان کے علاوہ، رہائش گاہ پر ایک خاتون عملے کے رکن بھی چوری کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ ان کی حالت بھی مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

سیف علی خان کا آپریشن ہوا اور فی الحال وہ ہسپتال میں مزید طبی علاج حاصل کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!