سیف علی خان کا انکشاف: مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارت میں گھر خریدنے میں بہت پریشانی کا سامنا کیا

سیف علی خان کا انکشاف: مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارت میں گھر خریدنے میں بہت پریشانی کا سامنا کیا

سیف علی خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے
سیف علی خان کا انکشاف: مسلمان ہونے کی وجہ سے بھارت میں گھر خریدنے میں بہت پریشانی کا سامنا کیا

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں گھسنے والے چور نے قاتلانہ حملہ کیا، جس کے بعد اداکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا، جب ایک شخص ان کے گھر میں داخل ہوا۔ سیف علی خان نے چور کو روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران جھگڑا ہوا اور انہیں چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔۔

اداکار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سیف علی خان کو جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں، تاہم سرجری کے بعد ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں ہلا سکتے ہیں۔

سیف علی خان کا انٹرویو: مسلم شناخت پر امتیازی سلوک کا انکشاف

سیف علی خان کا ایک پرانا انٹرویو بھی اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں انہوں نے بھارت میں اپنی مسلم شناخت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر بات کی تھی۔  

انٹرویو میں سیف سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے مغربی ممالک میں کسی قسم کے تعصب کا سامنا کیا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں مغربی ممالک میں کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، لیکن ممبئی میں انہیں مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

سیف علی خان نے انکشاف کیا،تھا کہ جب آپ جوہو (ممبئی کا ایک علاقہ) میں مسلمان ہونے کے ناطے فلیٹ خریدنے کی کوشش کرتے ہیں، تو لوگ صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو فلیٹ فروخت نہیں کرتے‘‘۔

انہوں نے بھارت میں موجود مذہبی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شوہر بیوی سے لڑتا ہے، بھائی ایک دوسرے سے جھگڑتے ہیں، اور دو ملکوں کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے، تو دو مذاہب کے درمیان بھی تصادم ممکن ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، لیکن امن اور سمجھ بوجھ غیر معمولی ہیں۔"

سیف نے اپنے گھر کی تلاش کے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ مسلمان اس علاقے میں پراپرٹی نہیں خرید سکتے۔ بالآخر، انہوں نے کسی اور علاقے میں مکان خریدنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ "یہ کوئی بڑی بات نہیں، لیکن یہ اچھی چیز بھی نہیں ہے۔"

حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت محمد شریف الاسلام کے نام سے ہوئی ہے، جو بنگلہ دیشی تارک وطن ہے۔

شریف الاسلام کئی جعلی شناختوں کے تحت بھارت میں رہ رہا تھا۔ پولیس نے اسے تھانے کے  کاسرواڈاولی علاقے میں ایک گھنے جنگلاتی علاقے کے قریب ایک لیبر کیمپ میں سوئے ہوئے پایا۔ پولیس نے جب اسے جگانے کی کوشش کی تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔  

سیف علی خان پر حملے اور ان کے مسلم شناخت پر امتیازی سلوک کے تجربات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے، جہاں شائقین ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں اور اس واقعے کی مذمت کر رہے ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!