4 hours ago
سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس دستاویزات لیک ہوگئیں
Webdesk
|
19 Jan 2025
ممبئی : چاقو زنی واقعے میں زخمی سیف علی خان کے علاج کے دوران انکی بیمہ پالیسی کے دستاویز منظر عام پر آگئے۔
ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خطرناک حملے کے بعد سیف علی خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال کے علاج کے اخراجات سے متعلق ان کا ایک ہیلتھ انشورنس کلیم انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق اداکار نے اپنے علاج کیلیے 35 لاکھ 95 ہزار روپے کا کلیم کیا جس میں سے 25 لاکھ روپے انشورنس کمپنی نے منظور کر لیے۔
مزید یہ کہ دستاویز میں حساس معلومات جیسے پیشنٹ آئی ڈی، کمرے کی کیٹیگری اور متوقع ڈسچارج تاریخ بھی ظاہر کی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان''نیوا بپا ہیلتھ انشورنس''کے پالیسی ہولڈر ہیں۔
کمپنی نے اداکار کے کلیم کی ابتدائی رقم کیلیے منظوری دی ہے، لیکن اداکار کو دی گئی رقم کی صحیح تفصیلات نہیں بتائیں۔
بیمہ کمپنی نیوا بپا ہیلتھ انشورنس کے آفیشل بیان میں کہا گیا اداکار سیف علی خان کے ساتھ پیش آنے والا حالیہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
Comments
0 comment