سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم چلتی ٹرین سے گرفتار

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم چلتی ٹرین سے گرفتار

ملزم اپنا حلیہ بدل کر مقام تبدیل کررہا تھا اس دوران گرفتار ہوا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم چلتی ٹرین سے گرفتار

ویب ڈیسک

|

18 Jan 2025

الی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس کے ملزم کو پولیس نے چلتی ٹرین سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرنے کے بعد چلتی ٹرین سے حراست میں لیا ہے جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم ممبئی سے بھاگ کر چھتیس گڑھ چلا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنا حلیہ بدل کر مقام تبدیل کررہا تھا جسے دوران سفر حراست میں لیا گیا۔

بھارتی ریلوے پروٹیکشن فورس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم ممبئی سے مغربی بنگال کے شہر ہاوڑہ کی جانب سے ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔

حکام نے بتایاکہ ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر بھیجی تھی جس پر ٹرین کو چیک کیا گیا تو ملزم موجود تھا۔ان کا کہنا تھاکہ ویڈیو کال کے ذریعے بھی ممبئی پولیس نے ملزم کی تصدیق کی جس پر اسے ٹرین سے اتار کر حراست میں لیا ہے اور ممبئی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

بھارتی ریلوے پروٹیکشن فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ممبئی کا رہنے والا ہے۔ بھارتی میڈیا نے گرفتار کیے جانے والے مبینہ ملزم کی تصویر بھی جاری کردی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!