8 hours ago
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، شاہ رخ خان کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھی انکشاف
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2025
بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، گزشتہ روز چاقو حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی جس میں حملہ آور کو ملحقہ راستے سے کمپاؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مشتبہ شخص اداکار کے گھر کی سیڑھی سے داخل ہو رہا ہے، اس نے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ اس کے کندھے پر نارنجی رنگ کا اسکارف ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سیف علی خان سے قبل شاہ رخ خان کے گھر میں بھی داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے اُس کا منصوبہ ناکام رہا۔
Comments
0 comment