سیف علی خان پر حملے کا اعتراف، حملہ آور کا مذہب اور قومیت سامنے آگئی

سیف علی خان پر حملے کا اعتراف، حملہ آور کا مذہب اور قومیت سامنے آگئی

حملہ آور نے پولیس کو تفتیش کے دوران بیان دے دیا
سیف علی خان پر حملے کا اعتراف، حملہ آور کا مذہب اور قومیت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو گھر پر حملے کے دوران زخمی کرنے والے شخص نے جرم کا اعتراف کرلیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کے مذہب اور قومیت بھی بتادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم مسلمان ہے جس کی شناخت شریف الاسلام کے نام سے ہوئی اور وہ بنگلادیشی شہری ہے۔

 پولیس تفتیش کے دوران شریف الاسلام نے حملے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اداکار پر چاقو کے وار اُس نے ہی کیے تھے۔

سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے بعد پولیس نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اداکار کی رہائش گاہ سے 35 کلومیٹر دور جنگلاتی علاقے میں قائم لیب میں چھپے حملہ آور کو گرفتار کیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے اپنا جرم تسلیم کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کو اس کیس میں اہم سراغ فون سے کی جانے والی ادائیگی سے ملا جس نے ملزم کا تعاقب کرنے میں مدد دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!