2 hours ago
پشاور میں منفرد شجرکاری مہم، بے سہارا بچوں نے پودے لگائے
آفتاب مہمند
|
22 Aug 2026
پشاور میں قائم مرسی ایجوکیشن کمپلیکس اور طالب میموریل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے یتیم بچوں کے ہاتھوں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شجرکاری مہم میں سابق مشیر اور سماجی شخصیت ملک ریاض اعوان ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی اور یتیم بچوں کے ہمراہ پودے لگائے۔
ریاض اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ یتیم بچوں کے ساتھ کچھ لمحات اور وقت گزار کر دلی سکون ملا۔
انہوں نے کہا کہ مرسی ایجوکیشن کمپلیکس یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے جو خدمات انجام دے رہا ہے، وہ قابلِ تحسین ہیں۔
ملک ریاض اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یتیم بچے ہمارا ملک کے مستقبل ہیں،ان کی بہتر تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کلائمٹ چینج پر سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ، کلائمیٹ چینج کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔شجرکاری اور درختوں کا تحفظ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
Comments
0 comment