اتنی مار پٹائی ہوئی ہے میرے اوپر، مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، انور مقصود
ویب ڈیسک
|
14 Mar 2024
معروف پاکستانی مصنف ، ڈرامہ رائٹرز ، مزاح نگار انور مقصود نے گزشتہ دنوں اپنے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل جاری کردیا۔
انور مقصود نے ردعمل میں بنائی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ دنوں کچھ خبریں چلی جس کے بعد دنیا بھر میں میرے چاہنے والوں نے فون کر کے خیریت دریافت کی۔
مصنف نے کہا کہ جو خبریں آپ نے پڑھی یا سنی ہیں وہ جعلی بے بنیاد ہیں کیونکہ میں تو ایک تھپڑ کے بعد ہی گر جاتا جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اتنی مار پٹائی ہوئی ہے میرے اوپر۔
انور مقصود نے کہا کہ جو کچھ آپ نے سنا وہ ہوا ہے اور نہ ہوگا کیونکہ میری عمر اب 84 برس ہے، میرے ساتھ کوئی مار پٹائی یا کچھ بھی نہیں ہوا اور میں بالکل ٹھیک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں کئی 66 برسوں سے آپ کے لیے لکھ رہا ہوں اور بول رہا ہوں، مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے، جو سرحدوں پر ہم لوگوں کی خاطر جانے دے رہے ہیں۔
انور مقصود نے وضاحت کی کہ یہ سب کچھ میں کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے دل سے بول رہا ہوں۔
’’میرے پاس تو کیمرے والا فون بھی نہیں تو کہاں سے میں ٹویٹ کروں گا، میری تصویر اور نام کے 42 ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ چل رہے ہیں، جس پر میں نے سب سے کہا، ایف آئی اے اور پولیس تک پہنچا اور بند کروانے کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کردیا‘‘۔
اپنے ویڈیو بیان کے آخر میں انور مقصود نے کہا کہ ’جب تک میں ہوں، پاکستان اور آپ کے لیے کام کرتا رہوں گا‘۔
Comments
0 comment