ٹی وی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں جان سے گئے

ٹی وی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں جان سے گئے

امان ایک آڈیشن کے لئے جارہے تھے ،ہائی وے پر ان کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔
ٹی وی اداکار امان جیسوال سڑک حادثے میں جان سے گئے

Webdesk

|

17 Jan 2025

بھارت کے  22 سالہ معروف ٹی وی اداکارامان جیسوال سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی شو دھرتی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ٹی وی اداکار امان جیسوال ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 22برس تھی۔

دھرتی پترا نندنی کے مصنف دھیرج مشرا نے خبر کی تصدیق کی۔ امان ایک آڈیشن کے لئے جارہے تھے ،ہائی وے پر ان کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے ٹکر مار دی۔

مشرا نے سوشل میڈیا پر امان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، "تم ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہو گے، آپ کی موت سے ہم سب صدمے میں ہیں، الوداع۔

امان جیسوال کا تعلق اتر پردیش کے بلیا سے ہے۔ انہوں نے دھرتی پتر انندنی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!