4 hours ago
تین بیٹیاں، سارہ چوہدری نے والدہ سے رویے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
ویب ڈیسک
|
22 Dec 2025
سابق اداکارہ اور ماڈل سارہ چوہدری ایک بار پھر اپنے جذباتی انکشافات کی وجہ سے خبروں میں آگئی ہیں۔
شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد سارہ نے کم عمری میں ہی شہرت حاصل کرلی تھی اور 2000 کی دہائی کے آغاز میں وہ کئی معروف پروڈیوسرز کی پہلی پسند سمجھی جاتی تھیں۔
اپنے کیریئر کے عروج پر ہونے کے باوجود انہوں نے اچانک شوبز کو خیرباد کہہ کر دین کی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر مداحوں سمیت پوری انڈسٹری حیران رہ گئی تھی۔
ایک حالیہ گفتگو میں سارا چوہدری نے اپنی نجی زندگی اور خاندان سے جڑی باتیں کھل کر بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین ہمیشہ ان کے فیصلوں کے حامی رہے اور انہوں نے کبھی ان کے کیریئر یا زندگی کے انتخاب پر دباؤ نہیں ڈالا۔
سارہ نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین بہنیں تھیں، جس کی وجہ سے ان کی والدہ پر بیٹے کی خواہش کا دباؤ رہتا تھا۔ اگرچہ ان کی والدہ اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت کرتی تھیں، لیکن کبھی کبھار وہ سارا کو بیٹے کی طرح کپڑے پہنا دیتیں اور پھر دوبارہ انہیں بیٹیوں جیسا بنا دیتیں۔
سارہ کے مطابق یہ کیفیت ان کی والدہ کے اندرونی احساسات کی عکاس تھی، جو بیٹے کی کمی کی وجہ سے اکثر اداس رہتی تھیں۔ بعد میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد یہ احساس کسی حد تک کم ہوا۔
بات کرتے ہوئے سارہ چوہدری اپنے والد کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ بیٹیوں کو بیٹوں سے کم نہیں سمجھتے تھے۔ انہوں نے کبھی اپنی اہلیہ پر بیٹا نہ ہونے کا طعنہ نہیں دیا اور نہ ہی اس بات کو مسئلہ بنایا۔
سارہ کے مطابق یہی رویہ انہیں اپنے والد کے لیے مزید احترام اور محبت کا باعث بنتا ہے۔
سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والدین کی تربیت پر فخر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی اپنے فیصلوں پر مطمئن ہیں اور سکون محسوس کرتی ہیں۔
Comments
0 comment