10 hours ago
وینا ملک کا بگ باس کے حوالے سے انکشاف
ویب ڈیسک
|
30 Jan 2025
معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارتی ریئلٹی شو "بگ باس" میں دوبارہ شامل ہونے کے ایک منافع بخش پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
وینا ملک نے بتایا کہ انکی پیش کش ٹھکرانے کی وجہ بچے تھے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
اپنے بالی ووڈ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، اداکارہ نے اپنے سابقہ "بگ باس" کے تجربے کے بارے میں کہا، "یہ ایک بڑا پلیٹ فارم تھا جس کی ایک خاص Audience تھئ۔"
انہوں نے اپنے "بگ باس" کے دور سے وابستہ تنازعات کو کم کرتے ہوئے کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں وائرل ویڈیوز عام ہیں۔
اگرچہ انہوں نے اپنے سابقہ "بگ باس" کے تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن انہوں نے ریئلٹی شو میں دوبارہ شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا، اور اس کی بجائے اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دی۔
وینا ملک نے بالی ووڈ کے خانز، خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "کوئی بھی اداکار بالی ووڈ کے خانز کے ساتھ کام کرنا پسند کرے گا، لیکن میں خاص طور پر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔"
انہوں نے مزید کہا، "میں نے ایک بار سلمان خان کے فارم ہاؤس کا دورہ کیا تھا، لیکن میں نے کبھی بھی بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا۔"
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے طویل وقفے کے بعد، وینا ملک ایک بار پھر عوامی منظر عام پر واپس آ گئی ہیں اور مختلف شوز میں حصہ لے رہی ہیں، ساتھ ہی اپنے بالی ووڈ فینز اور فالوورز کو باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر رہی ہیں۔
Comments
0 comment