اے آر رحمان اور اہلیہ کے درمیان 29 سال بعد طلاق

اے آر رحمان اور اہلیہ کے درمیان 29 سال بعد طلاق

غلط فہمیوں کے بعد تنازعات ہوئے، فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے مگر آگے بڑھنا چاہتی ہوں، اہلیہ
اے آر رحمان اور اہلیہ کے درمیان 29 سال بعد طلاق

Webdesk

|

19 Nov 2024

بھارت کے لیجنڈری موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29 سال بعد طلاق لے لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی میوزک لیجنڈ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو میں  مبینہ طور پر طلاق ہوگئی ہے۔

اے آر رحمان کی اہلیہ کے وکیل نے کہا کہ یہ سائرہ بانو کیلیے مشکل فیصلہ تھا کیونکہ تقریبا تین دہائیوں کا ساتھ چھوڑنا کوئی آسان بعد نہیں۔

وکیل نے یہ بھی بتایا کہ شدید تناؤ اور ایک دوسرے کے لیے جذبات و محبت رکھنے والے جوڑے کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے کے بعد تنازعات ہوئے جو دونوں کے درمیان تقسیم کا باعث بنے ہیں۔

سائرہ بانو کے مطابق انہوں نے بہت تکالیف کا سامنا کرنے کے بعد اس راستے کا انتخاب کیا اور اب وہ اپنی زندگی کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس نجی فیصلے کو رازداری سمجھا جائے اور قیاس آرائیوں سے گریز کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی 1995 میں شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!