یف علی خان پر حملہ، گھر کا فرد ملوث نکلا، ملزم پہلے سے چھپا ہوا تھا، انکشافات

یف علی خان پر حملہ، گھر کا فرد ملوث نکلا، ملزم پہلے سے چھپا ہوا تھا، انکشافات

ملزم نے چاقو کے متعدد وار کیے، دو زخم گہرے ہیں، گھریلو ملازم زیر حراست
یف علی خان پر حملہ، گھر کا فرد ملوث نکلا، ملزم پہلے سے چھپا ہوا تھا، انکشافات

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

ممبئی: ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ڈکیت پہلے سے انکے گھر پر موجودتھے۔

جمعرات کی رات کو باندرا میں سیف علی خان کو انکے گھر میں داخل ہونے والے ڈکیتوں نے مزاحمت پر چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ واردات میں گھریلو عملے کے ایک رکن کے ملوث ہونے پر شک ہے کہ اس نے گھر میں داخل ہونے اور ایک کمرے میں چھپنے میں ڈاکو کی مدد کی۔

پولیس نے تفتیش کیلیے گھریلو ملازم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ واقعے کی تحقیقات ممبئی کی کرائم برانچ کررہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کی آمد و رفت کا مشاہدہ بھی کیا جارہا ہے۔

لیلا وتی اسپتال میں سیف علی خان کا آپریشن ہوگیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ انکے جسم سے چاقو کا ٹکڑا برآمد کیا گیا ہے، اسکے علاؤہ انہیں 6 زخم آئے جن میں سے دو گہرے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق سیف علی خان کا آپریشن کامیاب رہا اور انہیں آئی سی یو میں شفٹ کردیا ہے، وہ اگلے چوبیس گھنٹے تک ڈاکٹر کی زیر نگرانی رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً ڈھائی بجے ممبئی کے باندرا میں ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ چوری کو روکنے کے لیے اداکار نے مزاحمت کی جس پر ڈکیت نے ان پر چاقو کے وار کیے۔

ہندوستان ٹائمز نے اطلاع دی کہ خان کے جسم پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔ تاہم، سرجری کے بعد ان کی کمر مستحکم ہے، اور وہ اپنے ہاتھ اور پاؤں ہلا سکتے ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی طبی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی زندگی کو خطرہ نہیں ہے لیکن وہ آئی سی یو میں زیر مشاہدہ ہیں۔

فی الحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

کئی بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے تصدیق کی کہ واقعہ پیش آنے کے وقت کرینہ اپنے بچوں تیمور اور جے کے ساتھ گھ

ر پر تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!