ایک بدمعاش کیوجہ سے ایسا ہوا، ماہرہ خان کا حملے پر ردعمل

ایک بدمعاش کیوجہ سے ایسا ہوا، ماہرہ خان کا حملے پر ردعمل

وہاں ہزاروں لوگ موجود تھے مگر ایک بدمعاش کیوجہ سے ایسا ہوا
ایک بدمعاش کیوجہ سے ایسا ہوا، ماہرہ خان کا حملے پر ردعمل

ویب ڈیسک

|

16 May 2024

پروگرام میں حملے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

شوبز انڈسٹری کی صفِ اول پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں پیش آنے والے واقعے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

ماہرہ خان نے واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور طویل نوٹ لکھا جس میں شائقین کی جانب سے اشیا پھینکنے کی بات بھی کی۔

ماہرہ نے کہا کہ تقریب میں جو کچھ بھی ہوا وہ غیرضروری اور ناقابلِ قبول تھا، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اسٹیج پر کچھ پھینکنا غلط ہے چاہیے وہ کاغذ کے جہاز میں لپٹا ہوا پھول ہی کیوں نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات، میں ایسے واقعات پر خوفزدہ ہوجاتی ہوں، ناصرف اپنے لیے بلکہ تقریب میں موجود دیگر ہجوم کے لیے بھی ڈر جاتی ہوں کیونکہ کسی بھی ایک بدمعاش کی وجہ سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

ماہرہ نے بتایا کہ واپسی پر اس بات کا تذکرہ ہوا کہ آئندہ کوئٹہ میں پروگرام نہیں ہوگا تو میں نے ان کی بات سے اختلاف کیا کیونکہ پنڈال میں 10 ہزار چاہنے والے تھے، جن میں صرف ایک بدمعاش تھا، جس کی وجہ سے تقریب متاثر کوئی اور کسی ایک کی وجہ سے ایسا ہونا اچھا نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!