6 hours ago
ایک اور پاکستانی اداکار کا خانہ کعبہ میں نکاح
چند روز قبل گوہر رشید اور کبری خان کا خانہ کعبہ میں نکاح ہوا تھا

ویب ڈیسک
|
24 Feb 2025
پاکستانی اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کے بعد ایک اور اداکار نے خانہ کعبہ میں نکاح کرلیا۔
پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔
انہوں نے نکاح کے بعد اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور قرآنی آیت ’ہم نے تمھیں جوڑوں کی صورت میں پیدا کیا ہے‘ شئیر کی۔
عمر شہزاد نے اپنی اہلیہ کی منہ چھپی ہوئی تصویر بھی شیئر کی جبکہ ایک تصویر میں وہ احرام میں ہیں۔
اداکار نے لکھا کہ میری نئی زندگی کی شروعات مکہ کے آسمان تلے ہورہی ہے، اللہ ہمارے اس نئے سفر کو محبتوں، اعتماد اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔
Comments
0 comment