یوٹیوب نے 2 کروڑ 80 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بدھو بدی ڈیلیٹ کردیا

یوٹیوب نے 2 کروڑ 80 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بدھو بدی ڈیلیٹ کردیا

کاپی رائٹ کے معاملے کی وجہ سے انتظامیہ نے گانے کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے
یوٹیوب نے 2 کروڑ 80 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بدھو بدی ڈیلیٹ کردیا

Webdesk

|

6 Jun 2024

یوٹیوب نے مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی خان کا سب سے زیادہ وائرل ہونے والا گانا اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے ایک ماہ قبل اپنا نیا گانا بدھو بدی ریلیز کیا جو کو تقریبا 28 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ ہزاروں نے کمنٹس بھی کیے تھے۔

اس گانے کو علی ظفر کے نئے گانے بالو بتیاں سے بھی زیادہ شہرت ملی۔

گانے کو ایک ماہ کے اندر 2 کروڑ 80 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور وہ خوب محظوظ بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ کئی گلوکاروں نے اس کے ری میک بھی بنائے جن میں گلوکار ابرار الحق بھی شامل ہیں۔

اب اس گانے کو یوٹیوب نے میوزک کاپی رائٹ کے معاملے پر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا ہے اور چاہت فتح علی کے آفیشل چینل پر اب ویڈیو نہیں ہے تاہم دوسرے چینلز پر اس گانے کی ویڈیوز تاحال موجود ہیں۔

یہ گانا سنہ 90 کی دہائی میں معروف گلوکارہ میڈم نور جہاں نے گایا تھا جبکہ اس کا میوزک کوچ شہاب نے کمپوز کیا تھا۔ میوزک کمپوزر کے بھتیجے نے کچھ روز قبل لندن میں چاہت فتح علی کو روک کر متنبہ کیا تھا کہ وہ اس گانے پر کریڈٹ دیں بصورت دیگر یوٹیوب سے کارروائی کیلیے رابطہ کیا جائے گا۔

اس پر چاہت فتح علی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ گانا میرا ہے اور اسے میں نے ہی تیار کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میوزک کمپوزر کے بھتیجے نے ہی یوٹیوب سے رابطہ کر کے یہ گانا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کروایا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!