فریال گوہر کا حمل تشدد سے نہیں کتے کے کاٹنے سے ضائع ہوا، جمال شاہ کا ردعمل

فریال گوہر کا حمل تشدد سے نہیں کتے کے کاٹنے سے ضائع ہوا، جمال شاہ کا ردعمل

ہماری شادی 1984 میں ہوئی تھی، جبکہ 1985 میں فریال گوہر کا حمل ضائع ہوا، اداکار
فریال گوہر کا حمل تشدد سے نہیں کتے کے کاٹنے سے ضائع ہوا، جمال شاہ کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2026

پاکستانی شوبز سے وابستہ سابق اداکار جمال شاہ نے اپنی سابق اہلیہ فریال گوہر کی جانب سے عائد گھریلو تشدد کے الزامات پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیانات میں جمال شاہ نے دعویٰ کیا کہ فریال گوہر کا حمل تشدد کے باعث ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ ان کے مطابق یہ واقعہ کتے کے کاٹنے کے بعد پیش آیا۔

جمال شاہ کے مطابق دونوں کی شادی 1984 میں ہوئی تھی، جبکہ 1985 میں فریال گوہر کا حمل ضائع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 1986 سے 1988 تک دونوں لندن میں مقیم رہے، جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہے تھے، بعد ازاں 1989 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

سابق اداکار نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی میں گھریلو تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی انٹرویو میں فریال گوہر کے بارے میں نازیبا یا منفی گفتگو نہیں کی۔

جمال شاہ نے مزید بتایا کہ 2005 میں انہوں نے دوسری شادی کی اور اس وقت اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریال گوہر سے ان کی شادی تقریباً پانچ سال رہی اور دونوں نے باہمی طور پر مہذب انداز میں علیحدگی اختیار کی۔ جمال شاہ کے مطابق انہیں اس رشتے پر کوئی پچھتاوا نہیں اور وہ مزید میڈیا بحث کا حصہ بننے کے بجائے اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!