مولانا طارق جمیل قاتلانہ حملے میں زخمی، حالت تشویشناک؟ حقیقت سامنے آگئی

مولانا طارق جمیل قاتلانہ حملے میں زخمی، حالت تشویشناک؟ حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل پر اسلام آباد میں قاتلانہ حملے کی خبریں وائرل ہورہی تھیں
مولانا طارق جمیل قاتلانہ حملے میں زخمی، حالت تشویشناک؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

22 Mar 2025

معروف مبلغ اور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل پر قاتلانہ حملے اور شدید زخمی ہونے کی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں تھیں۔

معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل پر  ہفتے کے روز نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر فیس بک اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں ایک زخمی باریش شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا ہے۔

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

دعویٰ کیا گیا تھا کہ مولانا طارق جمیل اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

تاہم، چند گھنٹوں بعد ہی ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ خبر بالکل جھوٹی اور بے بنیاد تھی۔ مولانا طارق جمیل بالکل محفوظ، خیریت سے اور صحت مند ہیں اور ان کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/post.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fpermalink.php%3Fstory_fbid%3Dpfbid02uGsnjjkQEoqjfeVHNp33YUUinHR8EPqtypTfX3U6JUXxeNDkcDnELcdPkxgqkNbBl%26id%3D100078845567249&show_text=true&width=500" width="500" height="250" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowfullscreen="true" allow="autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share"></iframe>

ان افواہوں کی تردید کے بعد ان کے چاہنے والوں نے راحت کا سانس لیا۔ کیونکہ افراہ کے بعد ہر شخص پریشان ہوگیا تھا اور مولانا طارق جمیل کی عافیت کی دعا مانگ رہا تھا۔

<iframe src="https://www.facebook.com/plugins/post.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2FTariqJamilOfficial%2Fposts%2Fpfbid02SJYt1VHYRwW5nrANYhUoeZRvCnRMT4JKPSioCJVrNYSt8eTMewj5n6rmtuYnfweYl&show_text=true&width=500" width="500" height="250" style="border:none;overflow:hidden" scrolling="no" frameborder="0" allowfullscreen="true" allow="autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share"></iframe>

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ اور ان کے ممکنہ اثرات پر سوالات اٹھائے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی خبروں کی تصدیق کرنا کتنا ضروری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!