پنجاب میں قبروں پر ٹیکس عائد کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

پنجاب میں قبروں پر ٹیکس عائد کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

دعوی کیا جارہا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں بڑوں کی قبر پر بالترتیب 1500 اور بچوں کی قبر پر 1 ہزار روپے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے
پنجاب میں قبروں پر ٹیکس عائد کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک مقامی نیوز چینل کے کلپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2024-25 کے اپنے نئے بجٹ میں قبروں پر ٹیکس عائد کر دیا  ہے۔

دعوے کے مطابق بڑوں اور بچوں کی قبروں پر بالترتیب 1500 روپے اور 1000 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

فیکٹ چیک 

سرکاری حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قبروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

اسپیشل سیکرٹری برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آسیہ گل نے آن لائن دعوے کو "جعلی" قرار دیا اور تصدیق کی کہ ایسی کوئی تجویز شروع یا منظور نہیں کی گئی ہے۔

پنجاب قبرستان اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس اسلم ندیم نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے ایسی کوئی تجویز نہیں دیکھی اور وہ "صوبے میں قبروں پر کسی ٹیکس سے لاعلم ہیں"۔

ڈائیلاگ پاکستان کی فیکٹ چیک ٹیم نے پنجاب کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا بھی جائزہ لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ مقامی نیوز چینل کا کلپ جو آن لائن شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل 2019 کا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!