رونالڈو نے اسلام قبول کر کے عمرہ کرلیا؟

رونالڈو نے اسلام قبول کر کے عمرہ کرلیا؟

رونالڈو کے حوالے سے یہ خبریں زیر گرد رہیں کہ وہ مسلمان ہونے کے خواہش مند ہیں
رونالڈو نے اسلام قبول کر کے عمرہ کرلیا؟

ویب ڈیسک

|

6 Jan 2025

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بادشاہ سمجھے جانے والے کھلاڑی رونالڈو سعودی کلب النصر کا بھی حصہ ہیں۔

سعودی فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد رونالڈو سعودی عرب میں مقیم تھے جہاں انہوں نے اپنا عالیشان گھر بھی تعمیر کروایا جبکہ ساحل پر ایک محل نما عمارت بھی اہل خانہ کیلیے تیار کروائی۔

النصر سے معاہدے کے بعد اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ رونالڈو نے اسلامی طرز والی چیزوں جیسے ملاقات پر سلام کرنا، دعا یا سجدہ وغیرہ کرنے کو معمول بنالیا ہے۔

النصر کے گول کیپر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ رونالڈو اسلام کے بارے میں جانتے ہیں اور مسلمان ہونے کے بارے میں سوچ بھی چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹریننگ کے دوران اذان کی آواز سُن کر رونالڈو رک جاتے ہیں جبکہ وہ گول کر کے اللہ اکبر کا نعرہ اور سجدہ شکر بھی بجا لاتے ہیں۔

معاملہ کیا ہے؟

ان تمام اطلاعات کے بعد اب رونالڈو اور اہلیہ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے ذریعے تاثر دیا گیا کہ لیجنڈ فٹبالر، گرل فرینڈ اور بچوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

دعویٰ یہ بھی کیا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد رنالڈو نے اہلیہ اور بچوں کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی سعادت بھی حاصل کی۔

حقیقت کیا ہے؟

ان تصاویر کی جب چھان پٹخ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے اور رونالڈو یا اُن کی اہلیہ نے اسلام قبول کیا اور نہ ہی عمرہ ادا کیا ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئیں ہیں اور اس کا سچ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!