شاہ رخ خان کی اہلیہ اسلام قبول کر کے عمرہ ادا کرنے پہنچ گئیں؟
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
بالی ووڈ کے مسلمان اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی اسلام قبول کرنے والی تصاویر وائرل ہوئیں۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی گوری خان کی اسلام قبول کرنے کی تصاویر دراصل اے آئی کی مدد سے بنائی گئیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 30 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا تاہم دونوں کے درمیان کبھی بھی مذہبی معاملے پر کوئی تنازع نہیں ہوا۔
کنگ خان کا گھرانہ اُن میں گھروں شمار ہوتا ہے جسے مذہبی رواداری کا گھرانہ سمجا جاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز میں تاثر دیا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان گوری کو اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ ادائیگی کیلیے لے کر گئے ہیں۔
جوڑے کو مکہ میں کعبہ کے سامنے پوز دیتے ہوئے تصاویر، آن لائن رائے تقسیم کرتے ہوئے تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ اس کے بعد سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ یہ تصاویر AI سے تیار کردہ جعلی تھیں، جو تنازع کو ہوا دینے کے لیے بنائی گئی تھیں۔
یہ واقعہ ایک بڑھتے ہوئے مسئلے پر روشنی ڈالتا ہے، کیونکہ جعلی AI سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز بڑے پیمانے پر پھیلتے رہتے ہیں، جس سے سیاست اور تفریح دونوں سے تعلق رکھنے والی عوامی شخصیات متاثر ہوتی ہیں۔
Comments
0 comment