اسلام آباد ایئرپورٹ کی بولی منظور ہونے کی اطلاعات درست نہیں
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مختصر مدت کیلیے فروخت اور اس کی بولی منظور ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے۔
انٹرنیٹ سمیت مختلف حلقوں میں یہ بات زیر گردش ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی بولی منظور کر کے سارا انتظام بیرون ملک کے حوالے کردیا گیا ہے۔
حقیقت کیا ہے؟
ان افواہوں کے درمیان جب ہم نے ایئرپورٹ اتھارٹی سے رابطہ کیا تو آؤٹ سورسنگ سے متعلق فنانشل بڈ منظور ہونے کی خبروں کی تردید سامنے آئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق غلط خبریں گمراہ کن ہیں، (ٹی ای آر جی) کنسورشیم کی مالی پیشکش/فنانشل بڈ منظور ہونے کا دعویٰ بےبنیاد اور غیر مستند ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کا معاملہ قانونی عمل سے گزر رہا ہے، میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتطار کریں
قومی معاملات پر غیر مصدقہ رپورٹنگ نقصان دہ ہو سکتی ہے، آؤٹ سورسنگ فنانشل بڈ سے متعلق باضابطہ اعلان مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔
Comments
0 comment