18 ماہ میں 200 کلو وزن کم کرنے والا نوجوان انتقال کرگیا
ویب ڈیسک
|
6 Jan 2025
برازیل میں صحت مند ہونے کیلیے مٹاپے سے لڑنے اور 200 کلوگرام وزن کم کرنے والے نوجوان کی اچانک موت ہوگئی۔
برازیلین اسٹار گیبریل فریٹاس کے اہل خانہ کے مطابق اُس کی موت 37 سال کی عمر میں 30 دسمبر کو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔
برازیلین نوجوان اُس وقت اسٹار بنا جب 2017 میں ٹی وی میں شریک ہوا کیونکہ اُس وقت وزن غیر معمولی طور پر 320 کلوگرام تھا۔
اس کے بعد گیبریل نے چلینج قبول کیا اور 18 ماہ میں خوراک و ورزش کی مدد سے اپنا وزن 200 کلو کم کر کے سب کو حیران کیا۔ ڈاکٹرز نے اس کو ناقابل یقین کاررنامہ قرار دیا تھا۔
طبی ماہرین میں سے کچھ کا ماننا ہے کہ نوجوان نے وزن کم کرنے کیلیے گولیاں استعمال کی ہوں گی جس کے آہستہ آہستہ اثرات سے اندرونی نظام کمزور ہوگیا تھا۔
Comments
0 comment