عید پر بلا تکلف گوشت کھانے پر 5 ہزار سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے

عید پر بلا تکلف گوشت کھانے پر 5 ہزار سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا گیا
عید پر بلا تکلف گوشت کھانے پر 5 ہزار سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

19 Jun 2024

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عید قرباں پر گوشت پر ہاتھ صاف کرنے والے 5 ہزار سے زائد افراد اسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عید پر ہاتھ نہ روکنے اور بسیار خوری کرنے والے 2200 سے زائد افراد ڈائریا، گیسٹرو سمیت دیگر امراض کی وجہ سے اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 610 گیسٹرو کے مریض لائے گئے جبکہ 

اُدھر پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے 6 بڑے سرکاری اسپتالوں میں 2200 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 180 گیسٹرو، ڈائریا اور پیٹ درد کی شکایت پر لائے گئے۔ لاہور کے جناح اسپتال میں 130 سے زائد جبکہ سروسز اسپتال میں 100، گنگارام اور میاں منشی میں بھی 100، 100 سے زائد مریض لائے گئے۔ 

مجموعی طور پر دو روز میں بدہضمی کی وجہ سے دونوں صوبوں کے بڑے اسپتالوں میں پانچ ہزار سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!