آنسوؤں کے ذریعے جسم میں شوگر کی ریڈنگ لینے والا کانٹیکٹ لینس ایجاد

آنسوؤں کے ذریعے جسم میں شوگر کی ریڈنگ لینے والا کانٹیکٹ لینس ایجاد

لینس آنسوں کے ذریعے خون میں موجود گلوکلوز کا تعین کرتا ہے اور حاصل ہونے والی ریڈنگ ایپلیکیشن پر منتقل ہوجاتی ہے
آنسوؤں کے ذریعے جسم میں شوگر کی ریڈنگ لینے والا کانٹیکٹ لینس ایجاد

Webdesk

|

11 Apr 2025

ریاض: سعودی طالبات نے آنسوؤں کے ذریعے جسم میں شوگر کی ریڈنگ لینے والا کانٹیکٹ لینس ایجاد کرلیا جسے سعودی اتھارٹی میں پیٹنٹ کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی نے آئی ایم ایف ایم پروگرام میں اپنی ایجاد کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی طالبہ لیان السبیعی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی دیگر ساتھیوں جن میں نورہ حسن العلی، نورہ محمد مبارک اور لولوہ عبدالعزیز کے ساتھ مل کر ایسا کانٹیکٹ لینس ایجاد کیا ہے جو آنسو سے خون میں موجود گلوکوز کی مقدار کو جانچ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ایجاد کانٹیکٹ لینس اور ایپلیکشن پر مشتمل ہے۔ لینس آنسوں کے ذریعے خون میں موجود گلوکلوز کا تعین کرتا ہے اور حاصل ہونے والی ریڈنگ ایپلیکیشن پر منتقل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزیدکہ اس ایجاد سے شوگر میں مبتلا معمر افراد یا کم عمر بچوں کو کافی فائدہ ہو گا کیونکہ ایپلیکیشن کے ذریعے بچوں کے والدین یا معمر افراد کی دیکھ بھال کرنے والوں کو شوگر کے لیول کے بارے میں فوری معلومات حاصل ہو سکیں گی اور وہ بروقت دوائی دے سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!