اب ٹوٹے ہوئے دانت دوبارہ نکل سکیں گے، دوائی تیار

اب ٹوٹے ہوئے دانت دوبارہ نکل سکیں گے، دوائی تیار

ماہرین کے مطابق یہ دوا ممکنہ طور پر 2030 کی شروعات میں بازاروں میں دستیاب ہوگی۔
اب ٹوٹے ہوئے دانت دوبارہ نکل سکیں گے، دوائی تیار

Webdesk

|

4 Jun 2024

ٹوکیو: ماہرین کی جانب سے ٹوٹے دانتوں کو دوبارہ اگانے کے لیے ایسی دوا کرلی گئی ہے جس کا تجربہ جانوروں پر کامیاب ہونے کے بعد اب انسانوں پر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں موجود کٹانو یونیورسٹی اسپتال مذکورہ دوا کی آزمائش ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک منعقد کرے گا، جہاں 30 سے 64 سال کی عمر کے 30 مردوں کا علاج کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے کٹانو اسپتال میں دندان سازی اور منہ کی سرجری کے ماہر کاتسو تاکاہاشی نے بتایا کہ ہم ان افراد کا سہارا بننا چاہتے ہیں جو اپنے ٹوٹے دانتوں کے باعث پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس دوا کے انسانوں پر 11 مہینے کے تجربے کے بعد اس دوا کا 2 سے 7 سال کے بچوں کو ٹرائل کریں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ دوا ممکنہ طور پر 2030 کی شروعات میں بازاروں میں دستیاب ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!