برطانیہ میں اپنی خوشی سے مرنے کے خلاف ڈاکٹرز کھڑے ہوگئے

برطانیہ میں اپنی خوشی سے مرنے کے خلاف ڈاکٹرز کھڑے ہوگئے

برطانوی ڈاکٹرز نے قانون کی حمایت کرنے سے صاف انکار کردیا
برطانیہ میں اپنی خوشی سے مرنے کے خلاف ڈاکٹرز کھڑے ہوگئے

ویب ڈیسک

|

15 May 2025

لندن: برطانیہ میں فیملی ڈاکٹرز شدید بیمار مریضوں کو قانونی طور پر موت میں معاونت (ایوتھینیزیا) کے حوالے سے گہرے اختلافات کا شکار ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق 1,000 ڈاکٹرز نے رائے دی، جن میں سے 500 نے ایوتھینیزیا کی مخالفت کی  جبکہ 400 ڈاکٹرز نے اس کی حمایت کرتے ہوئے اسے "بنیادی انسانی حق" قرار دیا۔  

مخالفین نے اسے "ظالمانہ" اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ڈاکٹر ہیں، قاتل نہیں" ۔

یہ سروے اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی پارلیمنٹ اس ہفتے اس متنازعہ بل پر دوبارہ بحث کرے گی اور فیصلہ کن ووٹنگ ہوگی۔ اگر یہ بل منظور ہوا تو  انگلینڈ و ویلز میں ایوتھینیزیا کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔  

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اسکاٹ لینڈ میں ایوتھینیزیا کے ایک علیحدہ بل نے ابتدائی ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس سے برطانیہ بھر میں اس بحث نے مزید زور پکڑ لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!