دادو میں گلے کی خطرناک بیماری سے بچوں کی اموات بڑھ گئیں
میہڑ کے گائوں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے تھے
Webdesk
|
21 Jan 2026
دادو: سندھ کے ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری ڈفتھیریا سے بچوں کی اموات بڑھ کر 4 ہوگئی۔
ڈاکٹر محمد عیسیٰ سوڈہر کے مطابق گلے کی بیماری سے متاثرہ ایک اور زیر علاج بچی کا کراچی میں انتقال ہوا۔بچی کے ورثا نے کہا کہ متوفی بچی ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔
گزشتہ دنوں میہڑ کے گائوں انبار میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کر گئے تھے۔ انفیکشن سے بیمار 3 بچوں کا کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ڈی ایچ او دادو ڈاکٹر امداد علی شاہ کے مطابق بچوں کو بخار کے بعد خطرناک انفیکشن سے گلے میں درد ہوتا ہے، یہ انفیکشن ایک بچے سے دیگر بچوں میں پھیل گیا۔
Comments
0 comment