فریج کے بغیر گوشت کو محفوظ رکھنا ہے تو یہ کام کرلیں؟

فریج کے بغیر گوشت کو محفوظ رکھنا ہے تو یہ کام کرلیں؟

مختلف گھریلو ٹوٹکے گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں
فریج کے بغیر گوشت کو محفوظ رکھنا ہے تو یہ کام کرلیں؟

Webdesk

|

18 Jun 2024

عید الاضحی کے ایام چل رہے ہیں ، ایسے سب سے اہم مسئلہ جو سامنے آتا ہے وہ گوشت کو محفوظ بنانے کا ہوتا ہے، تاکہ زیادہ دنوں سے گوشت کو استعمال میں لایا جاسکے۔

مختلف گھریلو ٹوٹکے گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل فریج یا ڈیپ فریزیر کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقے استعمال کرلیں ، اس سے آپ 2ماہ تک گوشت کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور اسے دھوپ و ہوا میں لٹکا کر سکھا لیں ، بعد ازاں جب ضرورت پڑے اسے استعمال کریں۔

 قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جس سے گوشت خراب ہوجاتا ہے۔

 گوشت کو تھوڑی دیر چولہے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیں جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!