جڑواں بچوں کی پیدائش کا حیران کن واقعہ، 26 سال خاتون کے ہاں بیٹی کے 5 روز بعد لڑکا پیدا
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
ویتنام میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے اور دونوں کے درمیان چند منٹ نہیں بلکہ پانچ ہفتے کا وقفہ ہے۔
یہ عجیب و غریب واقعہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اسپتال میں 30 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک لیتھ نامی خاتون (فرضی نام) نے پانچ ہفتوں کے بعد دوسرے بچے کو جنم دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں بچیاں اور ماں کی صحت کو ڈاکٹرز نے صحت مند قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 26 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش کیلیے سائنسی حمل کاری (میڈیکل ٹریٹمنٹ آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا اور پھر اُن کے ہاں کامیابی سے دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ڈاکٹر کے مطابق 24 ہفتوں کے حمل کے بعد خاتون کو درد کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں اُن کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے زچگی کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق 26ویں ہفتے میں لڑکا پیدا ہوا جس کا وزن 730 گرام ہے اور اُسے ہنگامی طور پر نرسری منتقل کیا گیا جہاں طبیعت سنبھلنے کے بعد اُسے ماں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خاتون کے ہاں پہلی پیدائش لڑکی ہوئی جس کا وزن ڈھائی کلو تھا اور اُسے بھی نرسری میں رکھنے کے بعد اب والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ انفیکشن پھیلنے کی وجہ سے یہ عمل انجام دیا گیا کیونکہ اس سے نومولود بچوں کی آنکھیں، پھیپھڑے متاثر ہوسکتے تھے۔
Comments
0 comment