کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

منکی پاکس کی علامات، علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جانیے
کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2025

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت ہوشیار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی ہے۔  

ذرائع کے مطابق، مریض کی اہلیہ کا بیرون ملک سفری ریکارڈ موجود ہے۔ ابتدائی طور پر اہلیہ میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد مریض بھی متاثر ہوا۔ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔  

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے، جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس Orthopoxvirus خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور چیچک سے مشابہت رکھتا ہے، لیکن اس کی شدت عام طور پر کم ہوتی ہے۔  

منکی پاکس کی علامات

منکی پاکس کی علامات وائرس لگنے کے 5 سے 21 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں۔ ان میں بخار، سر درد، جسم میں درد، سوجن، اور جلد پر دانے شامل ہیں۔ یہ بیماری عام طور پر 2 سے 4 ہفتے تک رہتی ہے۔  

احتیاطی تدابیر

محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں، اور کسی بھی غیر معمولی علامت ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔  

یہ پہلا کیس ہونے کے ناطے محکمہ صحت نے مزید کیسز کی نگرانی کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!