کراچی میں منکی پاکس مقامی سطح پر پھیلنے لگا
ویب ڈیسک
|
13 Jun 2026
شہر قائد سے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جہاں بیرون ملک سفر نہ کرنے والے شہری کو ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں حالیہ کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ گلستان جوہر کے رہائشی 40 سالہ مریض کو تصدیق کے بعد سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ مریض کو نیپا اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مریض نے کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا اس کے باوجود نمونوں کے پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی بھر میں ایم پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment