کراچی میں وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

کراچی میں وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

ہر عمر کے مریض اس وارئس کی علامات کے ساتھ اسپتال داخل ہورہے ہیں
کراچی میں وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Webdesk

|

14 Jun 2024

 کراچی :شہر قائد میں وبائی مرض چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا ہے وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

جنرل فزیشن جے پی ایم سی نے بتایا کہ ہر عمر کے مریض  اس وارئس کی علامات کے ساتھ اسپتال داخل ہورہے ہیں۔اس وائرس کے سبب جان کو خطرات لاحق نہیں ہوتے مگر اس کی علامات کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف منفی اثرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

جنرل فزیشن کا کہنا تھا کہ چکن گونیا وائرل انفیکشن ہے، جو مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، اس کے اثرات ایک ہفتے میں ظاہر ہوتے ہیں۔متاثرہ فرد کو بخارکے ساتھ جوڑوں میں درد ہونا، متلی، پیٹ اور سردرد بھی اس کی علامات ہیں تاہم یہ مرض تین سے چار ہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے۔

درحقیقت ڈینگی یا دیگر امراض سے ملتی جلتی علامات کے باعث اس وبائی مرض کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ ہی ممکن ہوتی ہے۔علاج کے لیے کوئی مخصوص دوا موجود نہیں، اس لیے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس بیماری کا سب سے آسان ہدف نومولود بچے، بزرگ افراد اور پہلے سے مختلف بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور امراض قلب میں مبتلا افراد ہیں۔ایک بار اس وائرس کا شکار ہوجانے کے بعد دوبارہ اس وائرس کا نشانہ بننے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!