خاتون عجیب بیماری میں مبتلا، بچوں کی ہنسی بھی برداشت نہیں!

خاتون عجیب بیماری میں مبتلا، بچوں کی ہنسی بھی برداشت نہیں!

کیرن نے خود کو سماجی روابط سے الگ تھلگ کرنا شروع کر دیا تاکہ اس تکلیف کو روکا جا سکے
خاتون عجیب بیماری میں مبتلا، بچوں کی ہنسی بھی برداشت نہیں!

Webdesk

|

9 Mar 2024

ساؤتھ پورٹ: برطانیہ میں ایک خاتون ایک ایسی عجیب و غریب پریشانی میں مبتلا ہوگئی کہ جس میں ان کے بچوں کی ہنسی بھی ان کیلئے ناقابلِ برداشت ہوگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساؤتھ پورٹ سے تعلق رکھنے والی کیرن کُک ایک دردناک بیماری میں مبتلا ہیں جسے hyperacusis کہا جاتا ہے۔ 

اس بیماری میں روزمرہ کی آوازیں جیسے بچوں کی ہنسی، عزیز و اقارب کی باتیں کرنے کی آوازیں اور یہاں تک کہ موسیقی سے بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ 

کیرن کے لئے گھریلو آوازیں ان کے لیے اذیت بن گئیں،کیرن اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ بالکل نارمل زندگی گزار رہی تھی جب ان میں ہائپراکیوسس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ کیرن کے ساتھ یہ سب کچھ 17 مہینے پہلے شروع ہوا تھا۔ 

کیرن نے خود کو سماجی روابط سے الگ تھلگ کرنا شروع کر دیا تاکہ اس تکلیف کو روکا جا سکے۔ عزیزوں کی آوازیں، دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنا یا پسندیدہ موسیقی سننا کیرن کے سر میں ناقابل برداشت درد کا باعث بنتا ہے۔

کیرن نے اس عجیب حالت کا کافی ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی کوشش کی ہے تاہم اس میں کسی قسم کا افاقہ نہیں ہوا، اب وہ اپنا زیادہ تر وقت گھر کے اندر ہی گزارتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ گھر میں اکیلی بھی ہوتی ہیں تو وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ایئر پلگ اور شور کو روکنے والے آلات کا استعمال کرتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!