کیا آپ رات بھر جاگتے ہیں؟ تو جان لیں

کیا آپ رات بھر جاگتے ہیں؟ تو جان لیں

ماہرین کہتے ہیں کہ رات کے اوقات میں نیند پوری کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے
کیا آپ رات بھر جاگتے ہیں؟ تو جان لیں

Webdesk

|

2 Aug 2024

ہم جس معاشرے میں زندگی بسر کررہے ہیں، وہاں اب رات بھر جاگنا عام سی بات بن چکی ہے،اس سے قطع نظر کے رات کا جاگنا کتنا نقصان دہ ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ رات کے اوقات میں نیند پوری کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے رات میں 7 سے 9 گھنٹے سونا ضروری ہے۔

یہ بات شک و شبے سے بالا تر ہے کہ مناسب دورانیے کی نیند ہم میں سے ہر ایک کیلئے انتہائی اہم ہے اور رات کو دیر تک جاگنا جہاں جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے وہیں ذہنی صحت بھی بہت متاثر ہوتی ہے۔

ایسی صورت حال میں اگر کوئی شخص ایک رات نہیں سوتا ہے تو اس کے لیے اس نقصان کی تلافی ایک دو دن میں ممکن نہیں ہے۔

نیند کی کمی آپ کے جسم کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے۔ اچھی نیند صحت کی نیند مدافعتی افعال، دماغی افعال، ہارمون ریگولیشن، میٹابولک فنکشن، بلڈ پریشر اور دل کے کام کے لیے ضروری ہے۔

رات کو دیر سے ہائی کیلوریز والے فاسٹ فوڈ وغیرہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے اور اس سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔رات بھر جاگنے سے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے جس سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور کیلوریز سے بھرپور غذا کھانے کا دل کرتا ہے۔

سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے جسم میں توانائی نہیں رہتی اور جسم میں تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

 نیند کی کمی آپ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لمبے عرصے تک نیند کی کمی ہو تو یہ دل، دماغ اور جسم کے تمام اہم اعضا کو متاثر کرتی ہے اور بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔

نیند کی کمی سے سر درد، توجہ کی کمی، چڑچڑاپن اور ہارمونل عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔

نیند کی کمی کی وجہ سے کینسر، فالج، امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بہت حد تک بڑھ جاتا ہے۔ نیند کی کمی دماغی بافتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور آہستہ آہستہ یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!