خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
Webdesk
|
8 Jan 2025
اسلام آباد : قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کے ساتھ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ٹانک کی یونین کونسل تنہ میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، متاثرہ بچی کے نمونے گزشتہ دسمبر کے مہینے پولیو لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے، متاثرہ کیس کو گزشتہ سال کے کیسز میں شمار کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2024 میں کے پی میں ڈی آئی خان 10، ٹانک 5، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2 ، 2، ضلع مہمند اور نوشہرہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی میں گزشتہ سال کے پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی جب کہ سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19، کے پی کے میں بھی 21، اسلام آباد اور پنجاب میں بھی ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔
Comments
0 comment