خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی

متاثرہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے۔
خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی

Webdesk

|

27 Nov 2024

پشاور:خیبرپختونخوا میں پولیو کے متاثرہ کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ، ڈی آئی خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل مورگا کے 27 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے ماحولیاتی نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے تھے۔

بیان کے مطابق کے پی میں رواں سال پولیو کیسز کے لحاظ سے ڈی آئی خان سرفہرست رہا جہاں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان 26،خیبرپختونخوا 15،سندھ 13،پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!