لفٹ استعمال کرنے والوں کی موت جلد ہوسکتی ہے!

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
برطانوی ماہرین نے ایک تازہ مطالعے میں بتایا ہے کہ روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے نہ صرف دل کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ قبل از وقت موت کا خطرہ بھی 24 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق، سیڑھیاں استعمال کرنے والے افراد میں دل کے دورے یا فالج سے موت کا امکان 39 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
ناروِچ یونیورسٹی ہاسپٹل کی ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا کہنا ہے کہ "سیڑھیاں چڑھنا ایک آسان مگر مؤثر ورزش ہے جو روزمرہ زندگی میں آسانی سے شامل کی جاسکتی ہے۔ لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا انتخاب کرنا آپ کے دل کو مضبوط بناتا ہے اور طویل المعیاد صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔"
ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ کو لفٹ اور سیڑھیاں دونوں اختیارات میسر ہوں تو صحت کے لیے بہتر انتخاب سیڑھیاں ہی ہونی چاہئیں۔
یہ معمولی تبدیلی نہ صرف آپ کی جسمانی سرگرمی بڑھاتی ہے بلکہ سنگین امراض کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔
Comments
0 comment