ماہرین صحت نے کینسر سے متعلق خبردار کردیا

ماہرین صحت نے کینسر سے متعلق خبردار کردیا

بدقسمتی سے غربت کے باعث لاکھوں افراد کینسر کے مہنگے علاج سے محروم رہتے ہیںاور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
ماہرین صحت نے کینسر سے متعلق خبردار کردیا

Webdesk

|

20 Sep 2024

کراچی : کینسر کا مطلب صرف موت نہیں ہے۔ بلاوجہ تھکن،طویل بخاراور وزن کم ہونے پر فوری طور پر اسکریننگ کرانے سے بروقت علاج شروع ہوسکتا ہے۔ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بدقسمتی سے غربت کے باعث لاکھوں افراد کینسر کے مہنگے علاج سے محروم رہتے ہیںاور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے گزشتہ روز چلڈرن اسپتال گلشن اقبال اور سیلانی ویلفیئر کے تحت منعقدہ ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کے علاج اور ان کی زندگی بچانے میں سیلانی کا تعاون قابل تحسین ہے۔بروقت تشخیص اور علاج سے اس نفسیاتی کیفیت کو ختم کیا جاسکتا ہے کہ کینسر کا مطلب صرف موت نہیں ۔زیادہ تر کیسز میں بروقت تشخیص نے اب تک لاکھوں افراد کو زندگی بخشی ہے۔

پان ،چھالیہ اور گٹکا کے خلاف سیلانی کے پلیٹ فارم سے موثر مہم چلائی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر مصباح وسیم نے ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے جبکہ پاکستان میں پان،چھالیہ،گٹکا اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے منہ اور گلے کے سرطان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

2020 میں دنیا بھر میں کینسر میں مبتلا تقریبا  ایک کروڑ افراد موت میں منہ میں چلے گئے۔ڈاکٹر مصباح نے مزید کہا کہ موت کے منہ میں جانے والے مریضوں کی اکثریت وہ تھی جو بروقت تشخیص نہ ہونے یا علاج کی مناسب سہولتیں حاصل نہ کرسکے۔

انہوں نے کینسر کی تین اہم علامات بتاتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ تھکن،طویل بخاراور وزن کم ہونے پر فوری طور پر اسکریننگ کرانے سے بروقت علاج شروع ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر فواد نے کہا کہ کینسر کا علاج مشکل اور مہنگا ضرور ہے لیکن اب پاکستان میں اس کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!