ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جارہا ہے۔
ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

Webdesk

|

22 Nov 2024

اسلام آباد : پاکستان میں مزید 2بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوگئے، جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 52تک پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جارہا ہے۔

تحصیل درازندہ ڈی آئی خان میں 3 سال کی لڑکی اور 18 مہینے کا لڑکا پولیو سے متاثر ہوئے،  جس کے بعد خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13ہوگئی۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ پولیو سے متاثر بچے بلوچستان میں ہیں، جہاں 24 بچے پولیو سے معذور ہوئے جبکہ سندھ میں اب تک 13، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک، ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!