ملک میں اینٹی بائیوٹک کا غیر ضروری استعمال مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگا
Webdesk
|
3 Nov 2024
ملک میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری حد سے تجاوز کرگیا ہے، جس کے سبب مختلف بیماریاں سامنے آنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کا قومی اسمبلی میں کہنا تھا پاکستان میں 51فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات از خود خرید کر استعمال کرتے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے والے چند بڑے ممالک میں شامل ہیں جب کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ، ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں سامنے آئیں ہیں۔
کوالیفائیڈ ڈاکٹرزکی جانب سے بھی اینٹی بائیوٹک ادویات غیرضروری طورپرتجویزکرنا اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی بڑی وجہ ہے۔
حکام کے مطابق اس کے علاوہ پولٹری اور لائیو اسٹاک میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment