موسم کی تبدیلی کے دوران کھانسی اور گلے کی سوزش کا آسان علاج؟

موسم کی تبدیلی کے دوران کھانسی اور گلے کی سوزش کا آسان علاج؟

دنیا بھر میں موسم اب گرمی سے سردی کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسے میں خشک کھانسی، بخار اور گلے میں سوزش کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔
موسم کی تبدیلی کے دوران کھانسی اور گلے کی  سوزش کا آسان علاج؟

Webdesk

|

24 Oct 2024

جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا جاتا ہے، ایسی صورتحال میں کھانسی اور گلے میں خراش سمیت سوزش کی شکایات میں نمایا اضافہ ہوجاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں موسم اب گرمی سے سردی کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسے میں خشک کھانسی، بخار اور گلے میں سوزش کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔

مگر گھبرائیں نہیں ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جنہیں استعمال کرکے آپ بڑی پریشانی سے محفوظ ہوجائیں گے۔

ہلدی والے دودھ کا استعمال:

ہلدی ایک طاقتور  اینٹی سوزش اور اینٹی مائکروبیل ایجنٹ ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے اور انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے، ہلدی میں موجود curcumin کو صحت کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔

بھاپ کا استعمال:

آگر آپ کی ناک بند ہے یا سینہ جکڑا ہوا ہے تو ڈاکٹرز بھی بھاپ لینے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے بند ناک کے کھلنے اور سینے میں جمی بلغم کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

شہد اور لیموںکا استعمال:

کھانسی سے نجات کیلئے شہد اور لیموں دونوں ہی بہترین ہیں کیونکہ شہد میں قدرتی طور پر بیکٹیریا سے لڑنے کی خصوصیت ہوتی ہے جو حلق کو سکون فراہم کرتی ہے جبکہ لیموں میں موجود وٹامن سی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ادرک کی چائے کا استعمال:

ادرک سوزش سے لڑنے اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو  کھانسی اور نزلہ زکام کے لیے بہترین علاج ہے، یہ گلیکو صاف کرنے اور پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

نمکین پانی کے غرارے لازمی کریں:

نمکین پانی کے غرارے گلے کی خراش کو دور کرنے اور کھانسی کو کم کرنے کیلئے ایک مثر طریقہ سمجھا جاتا ہے، نمک سوزش کو کم کرنے اور بیکٹیریا کو مارنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!