موٹاپے کا شکار بچوں میں ملٹیپل سلیروسس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

موٹاپے کا شکار بچوں میں ملٹیپل سلیروسس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

محققین کی ٹیم نے مطالعے میں دو سے 19 برس کے بچوں کے ڈیٹا کا معائنہ کیا
موٹاپے کا شکار بچوں میں ملٹیپل سلیروسس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق

Webdesk

|

31 Mar 2024

 اسٹاک ہوم: ایک نئی تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے زیادہ موٹے ہوتے ہیں ان میں نوجوانی میں ملٹیپل سلیروسس (ایم ایس)میں مبتلا ہونے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملٹیپل سلیروسس ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرتی ہے جس کے سبب دیکھنے اور بازو یا ٹانگ کی حرکت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں موٹاپے کا شکار بچوں کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات موٹاپے کے بغیر بچوں کے مقابلے میں دگنے تھے۔

اسٹاک ہوم میں قائم کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں سوئیڈش چائلڈ ہوڈ اوبیسٹی ٹریٹمنٹ رجسٹر سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

محققین کی ٹیم نے مطالعے میں دو سے 19 برس کے بچوں کے ڈیٹا کا معائنہ کیا جنہوں نے 1995 سے 2020 کے درمیان رجسٹری میں شمولیت اختیار کی تھی اور حاصل ہونے والی معلومات کا عام بچوں کے ساتھ موازنہ کیا۔

مطالعے میں محققین نے موٹاپے کا شکار 21 ہزار 600 سے زائد بچے جبکہ ایک لاکھ سے زائد بغیر موٹاپے کے بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ موٹاپے کا شکار بچوں نے اوسطا 11 برس کی عمر سے موٹاپے کا علاج شروع کیا تھا۔

تحقیق میں شامل بچوں کا اوسطا چھ سال تک معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران موٹاپے کا شکار افراد بچوں کے گروپ میں 0.13 فیصد جبکہ بغیر موٹاپے کے بچوں کے گروپ میں ایم ایس کی تشخیص 0.06 فیصد دیکھی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!