پاکستان میں 20 فیصد مریض طبی عملے کی غفلت سے مرنے کا انکشاف

پاکستان میں 20 فیصد مریض طبی عملے کی غفلت سے مرنے کا انکشاف

یہ بات حال ہی میں ہونے والی ایک کانفرنس میں سامنے آئی
پاکستان میں 20 فیصد مریض طبی عملے کی غفلت سے مرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2025

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کے اسپتالوں میں داخل 18 سے 20 فیصد مریض طبی غفلت، دواؤں کے غلط استعمال، اور اسپتالوں میں لگنے والے جان لیوا انفیکشنز کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

یہ بات رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر کی پیشنٹ سیفٹی اور کوالٹی ہیلتھ کیئر کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس میں سامنے آئی۔  

ماہرین کے مطابق طبی غفلت، خامیوں کی وجہ سے 20 فیصد مریض جان کی بازی ہارتے ہیں اور یہ بات سروے میں سامنے آئی ہے۔

جان ہاپکنز انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد پری وینٹیبل میڈیکل ایررز کے باعث جانبحق ہو جاتے ہیں۔  

پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے کہا کہ اسپتالوں میں لگنے والے انفیکشنز مریضوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD) میں انفیکٹیڈ مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈز بنائے گئے ہیں۔  

ایگزیکٹو ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل اسد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں "مریضوں کی حفاظت کی رجسٹری" قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مریضوں کی تفصیلات محفوظ کی جا سکیں اور طبی غلطیوں کی روک تھام ممکن ہو۔  

اہرین کا کہنا تھا کہ طبی عملے کی تربیت اور جدید حفاظتی سسٹمز کے نفاذ سے طبی غلطیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!