پاکستان میں بچوں میں آنکھ کا کینسر پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی

پاکستان میں بچوں میں آنکھ کا کینسر پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی

ایک سال میں 2 ہزار بچوں کو آنکھوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے
پاکستان میں بچوں میں آنکھ کا کینسر پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2024

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان  میں بچوں میں آنکھوں کے کینسر کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس بات کا انکشاف کینسر کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طیب افغانی، ہیڈ آف آکولوپلاسٹکس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ پاکستان ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے، جہاں آنکھوں کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر بچوں میں، اور "یہاں اس بیماری کے کیسز انڈیا اور چین سے زیادہ ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایک سال میں آنکھوں کے کینسر میں مبتلا کم از کم 2,000 بچے رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 500 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں"۔

طبی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ جینیاتی تشخیص سے بچوں کی آنکھوں کے کینسر کے کیسز کم کیے جاسکتے ہیں۔ الشفاء ٹرسٹ اسپتال میں گزشتہ تین سالوں میں جن مریضوں کا علاج کیا گیا، ان میں سے 86 فیصد بچے تھے۔

راولپنڈی میں کینسر سینٹر نے بچوں کی 2500 کیموتھراپی کیں۔ 

الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل (ر) رحمت خان نے سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ اسپتال کینسر کی تشخیص سے لے کر کیموتھراپی اور بحالی تک تمام مراحل میں برسوں سے سہولت فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الشفا اسپتال میں بالخصوص آنکھوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کا بھرپور علاج کیا جاتا ہے۔

طبی سہولت کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً 150,000 کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے 2200 آنکھ کے کینسر سے متاثر ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!